ایف بی آر کے اقدامات سے سریے کی قیمت بڑھنے کا خدشہ

شپ بریکنگ، ری رولنگ، اسٹیل سیکٹرز اور تعمیراتی سرگرمیاں متاثر ہونگی، عمر خان


Express News April 06, 2013
صدر بی آئی اے کی ہنگامی پریس کانفرنس، ایس آر او 140 اور 243 واپس لینے کا مطالبہ۔ فوٹو: فائل

بلوچستان انڈسٹریلسٹس ایسوسی ایشن (بی آئی اے) کے صدر محمد عمر خان نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حالیہ اقدام کے نتیجے میں سریے کی فی ٹن قیمت10 ہزار روپے بڑھنے کا خدشہ ہے جس سے مقامی شپ بریکنگ، روی رولنگ، اسٹیل سیکٹر اور تعمیراتی سرگرمیوں پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے اور اس ناقص پالیسی کی وجہ سے قومی خزانہ کو اربوں روپے کا نقصان ہوگا، ہم ایف بی آر کے ایس آر او140 اور243 کو مسترد کرتے ہیں۔

گزشتہ روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس میں انھوں نے موجودہ نگراں صوبائی حکومت سے مطالبہ کہا کہ ہماری نگران حکومت سے گزارش ہے کہ اس پسماندہ صوبے میں جو پہلے سے بدامنی اور بیروزگاری کا شکار ہے اب مزید ٹیکسز لاگوکرکے بیروزگاری میں مزید اضافہ نہ کریں بلکہ ان ٹیکسز کو ختم کیا جائے اورانڈسٹریز کو سبسڈی دی جائے تاکہ بیروزگاری کا خاتمہ ہوسکے۔

عمر خان ناصر نے کہا کہ ہماری وفاقی حکومت سے گزارش ہے کہ پالیسی سازی میں صنعت کاروں کی رائے شامل کرکے فیصلہ دیا جائے اور مذکورہ فیصلے کو واپس لیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں