سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اعظم سواتی ہوں گے تحریک انصاف

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کا حق ہے، ترجمان پی ٹی آئی

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کا حق ہے، ترجمان پی ٹی آئی۔ فوٹو: سوشل میڈیا

NEW YORK:
تحریک انصاف نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے اعظم سواتی کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کر دیا۔

جمعے کو بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف نے 29 اپریل سے ملک گیر انتخابی مہم شروع کرنے اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف کے لیے اعظم سواتی کو اپنا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔


پارٹی ترجمان کے بیان کے مطابق 29اپریل کو لاہور میں عظیم الشان جلسہ عام منعقد کر کے ملک گیر انتخابی مہم شروع کی جائیگی، عمران خان جلسے میں انتخابی مہم کے حوالے سے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔ ترجمان نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف تحریک انصاف کا حق ہے۔

اجلاس میں پی آئی اے اور اسٹیل ملز جیسے اداروں کی نجکاری کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ ان اداروں کی نجکاری کسی طور قبول نہیں۔دریں اثنا عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ملتان میٹرو بس منصوبہ شریف خاندان کی دولت بڑھانے کیلیے تھا۔

علاوہ ازیں عمران خان آج لاہور آئیں گے اور ممبر سازی کیمپوں کا دورہ اور خطابات کریں گے۔ اس کے علاوہ عمران خان ممبر سازی کے سلسلے میں کل دو روزہ دورے پر کراچی آئیں گے جبکہ 27مارچ کو کوئٹہ پہنچیں گے۔
Load Next Story