150 ترقیاتی اسکیمیں وقت پر مکمل ہونگی ڈاکٹر جنید شاہ

صوبے میں 5 میڈیکل کالجز،7 تھیلیسیمیا مراکز اور 4 برنس سینٹر قائم کیے جائینگے، ڈاکٹر جنید


Staff Reporter April 06, 2013
صوبے میں 5 میڈیکل کالجز،7 تھیلیسیمیا مراکز اور 4 برنس سینٹر قائم کیے جائینگے، ڈاکٹر جنید

نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی سمیت صوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کی تعداد150 ہے جومقررہ وقت میں مکمل کرلی جائیں گی۔

سول اسپتال میں بینظیر بھٹو ایکسڈنٹ اینڈ ایمرجنسی ٹراما سینٹر کی تعمیرات کا کام 70 فیصد مکمل ہو چکا اور ساتویں منزل تک تعمیرات مکمل ہوگئی ہیں وہ جمعہ کو محکمہ صحت کے ترقیاتی ونگ میں اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔



اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری ترقیات کرن نعمان نے وزیرصحت کوصوبے میں جاری ترقیاتی اسکیموں کے بارے میں بریفنگ دی اور بتایا کہ کراچی سمیت صوبے میں5 میڈیکل کالجز،7 تھیلیسیمیا مراکز اور 4 برنس سینٹر قائم کیے جارہے ہیں تاہم فنڈنگ کی وجہ سے ترقیاتی کاموں میں مسائل جنم لے رہے ہیں، نگراں وزیر صحت ڈاکٹر جنید علی شاہ نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد اب وفاقی اسپتال صوبائی محکمہ صحت میں ضم ہوچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں