پاکستان میں خون کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں ڈاکٹر راحت

امراض پر قابو پانے کیلیے خون کا ٹیسٹ کروایا جائے، جامعہ کراچی میں سیمینار

امراض پر قابو پانے کیلیے خون کا ٹیسٹ کروایا جائے، جامعہ کراچی میں سیمینار۔ فوٹو : فائل

عمیر ثنا فاؤنڈیشن کے تحت جامعہ کراچی کے فزیولوجی ڈپارٹمنٹ میں تھیلیسیمیا اسکریننگ اورخون کے عطیے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا جہاں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے تھیلیسیمیا کے بچوں کے لیے اپنے خون کے عطیات دیے اور تھیلی سیمیا کا مرض معلوم کرنے کے لیے اپنے خون کا ٹیسٹ بھی کروایا تاکہ اس مرض کی تشخیص ہو سکے اور اسے بڑھنے سے روکا جا سکے۔


اس موقع پرعمیر ثنا فاؤنڈیشن کے بلڈ ڈونیشن کے منیجر ڈاکٹر سیدر احت حسین نے کہا کہ پاکستان میں خون کی بیماریاں بالخصوص تھیلی سیمیا اور ہیموفیلیا جس تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

ان کی روک تھام کے لیے اگرموثر اقدامات نہ کیے گئے تو ان امراض میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، امراض پرقابوپانے کے لیے ضروری ہے کہ خون کا ٹیسٹ کرایا جائے،عمیر ثنا فاؤنڈیشن اپنے محدود وسائل سے ہیموگلوبن الیکٹرو فروسز ٹیسٹ کی سہولیات فراہم کررہا ہے۔
Load Next Story