علی ظفر کی نئی بالی وڈ فلم ’’چشم بددور‘‘ کا پریمئر
اہلخانہ اور فنکاروں نعمان اعجاز، فریحہ پرویز، صوفیاخان، ارون ظفر، صائم، عمارہ کی شرکت۔
پاکستان کے معروف گلوکارواداکارعلی ظفرکی نئی بالی وڈ فلم ''چشم بددور'' کا پریمئرہوا۔
اس موقع پرلاہور میں ہونیوالے شومیں علی ظفرکے والد پروفیسرظفر،والدہ ڈاکٹرکہکشاں کنول اورعلی کی اہلیہ عائشہ کے علاوہ اداکار نعمان اعجاز، فریحہ پرویز، صوفیاخان، ارون ظفر، صائم، عمارہ حکمت، سحراقبال وٹو سمیت فنون لطیفہ کے مختلف شعبوں کی اہم شخصیت نے شرکت کی۔
کسی نے فلم میں اداکاری کوسراہا توکسی نے فلم کے میوزک کی تعریف کی۔ دوسری جانب علی کے والدین اوراہلیہ فلم میں بہترین اداکاری اورگلوکاری پرمبارکبادیں لیتے رہے۔ ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے اداکار نعمان اعجازاورفریحہ پرویز کا کہنا تھا کہ اچھی اورمعیاری فلم نے ہمیشہ ہی لوگوںکو انٹرٹین کیا ہے۔
علی ظفرنے ہمیشہ ہی اچھا کام کیا ہے اوراس فلم میں بھی وہ ایک منفرد انداز سے سامنے آئیں ہیں۔ اس کے علاوہ فلم میں ان کے گائے گیت بھی بہت اچھے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ بالی وڈ کے معروف ہدایتکار ڈیوڈ دھون نے ایک مرتبہ پھر کامیڈی فلم بنائی ہے جس میں علی ظفراوران کے ساتھ کام کرنیوالے دوسرے فنکاروں نے بھی فلم کی کہانی کوخوب سپورٹ کیا ہے۔ خاص طورپربالی وڈ کے ورسٹائل اداکار انوپم کھیر نے ایک مرتبہ پھر اپنی اداکاری سے خوب متاثر کیا ہے۔