پی ایس ایل میں عمدہ کارکردگی کے باوجود کامران اکمل کی ٹیم میں واپسی کا امکان مسترد

کامران اکمل یقینا پی ایس ایل میں اچھا کھیلے مگر اب ہمیں آگے دیکھنا ہے، مکی آرتھر


ویب ڈیسک March 17, 2018
کامران اکمل یقینا پی ایس ایل میں اچھا کھیلے مگر اب ہمیں آگے دیکھنا ہے، مکی آرتھر فوٹو:فائل

قومی کرکٹ کوچ مکی آرتھر نے کامران اکمل کی ٹیم میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شارجہ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دنیا کی بہترین ٹیم ہے اور قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں زیادہ تبدیلیوں کی ضرورت نہیں۔ پی ایس ایل میں کامران اکمل کی عمدہ کارکردگی اور ٹیم میں واپسی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مکی آرتھر نے کامران اکمل کی قومی اسکواڈ میں شمولیت کے امکانات کو مسترد کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: کامران اکمل پی ایس ایل میں 2 سنچریاں داغنے والے واحد بیٹسمین

مکی آرتھر نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز میں ٹیم میں بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، کامران اکمل یقینا پی ایس ایل میں اچھا کھیلے، مگر ہمیں آگے دیکھنا ہے، مکی آرتھر نے سوال اٹھایا کہ اگر کامران اکمل کو ٹیم میں شامل کیا تو کس نمبر پر بیٹنگ کرینگے اور کہاں فیلڈنگ کرینگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں