کابل میں خودکش حملہ تین افراد ہلاک
خود کش دھماکا غیر ملکی کنٹریکٹرز کی رہائشی کالونی کے نزدیک کیا گیا
ISLAMABAD:
افغانستان میں خودکش دھماکے میں3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ آپریشن اور جھڑپوں میں 41 شدت پسند بھی مارے گئے۔
کابل میں خودکش کار بم دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، افغان وزارت داخلہ کے مطابق خودکش بمبار نے غیر ملکی کنٹریکٹرز کی ہاؤسنگ اسکیم کے سامنے خود کو اڑایا۔
افغان میڈیا کے مطابق دھماکے کا ہدف نجی سیکیورٹی فرم کی گاڑی تھی، طالبان نے ذمے داری قبول کرلی ہے، صوبہ ننگرہار کے ضلع باتی کوٹ میں آپریشن کے دوران 4 طالبان ہلاک اور 3 کو گرفتار کر لیا گیا۔
دریں اثنا صوبہ کنڑ میں امریکی ڈرون حملے میں3 اسکول جانے والے طلبہ جاں بحق ہو گئے، امریکی ڈرون حملوں کو افغانستان میں عام شہریوں کی ہلاکتوں کی بڑی وجہ قرار دیا جاتا ہے، صوبہ جوزجان میں امریکی فضائی حملے میں داعش کے 37 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔
صوبائی گورنر کے ترجمان محمد رضا غفوری نے امریکی حملے کی تصدیق کی ہے، امریکیوں نے داعش کے علاقائی کمانڈر سمیت داعش کے 10 جنگجوؤں کوبھی گرفتار کیا ہے۔
غفوری نے بتایا کہ امریکی حملے صوبے کے درزاب اور کشتی پااضلاع میں کیے گئے، حملوں میں داعش کے 3 ٹھکانے بھی تباہ ہوئے۔