پروفیشنل اداکارہ ہوں پراجیکٹ کی شرائط پورا کرتی ہوں وائم دھامنی
میں نے کسی بھی موقع پرکوئی ایسی بات نہیں کی جس سے یہ تاثر ملے کے میں مغرورہوں یا نان پروفیشنل، وائم دھامنی
KARACHI:
مراکش سے تعلق رکھنے والی اداکارہ وگلوکارہ وائم عماردھامنی نے کہا ہے کہ میں ایک پروفیشنل اداکارہ ہوں اورکسی بھی پراجیکٹ کوسائن کرتے ہوئے جوشرائط طے ہوتی ہیں، اس کوپورا کرتی ہوں۔
ہدایتکار فاروق مینگل نے جب مجھے اپنی فلم ''ہجرت'' میں سائن کیا تو اس دوران رہائش، سفری سہولت سمیت دیگر کچھ معاملات طے کیے گئے تھے، جن کے بغیر میں کسی بھی پراجیکٹ کوسائن نہیں کرتی۔ شوٹنگ کے آغاز سے قبل جب میں نے ان کوپورا کرنے کی بات کی تو انھوں نے صاف انکار کردیا جس پر میں نے ان کیساتھ کام کرنے سے منع کیا اور ہنگامی طورپر دورہ ختم کرتے ہوئے دبئی واپس پہنچ گئی۔
جہاں تک بات میرے مغرورہونے اور نان پروفیشنل ہونے کی ہے تو پاکستان فلم انڈسٹری کے بہت سے لوگ اور خاص طور پر میڈیا کے نمائندے اس بات کی گواہی دینگے کہ میں نے اب تک کسی بھی موقع پرکوئی ایسی بات نہیں کی جس سے یہ تاثر ملے کے میں مغرورہوں یا نان پروفیشنل۔ پاکستان میں بہت پیارملا اورایسے بہت سے یادگارلمحات وہاں گزارے جن کوکبھی نہیں بھلا سکتی۔