فیفا نے فٹبال ورلڈ کپ میں وی اے آر ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری دیدی

اب متنازع گول کے فیصلوں پر (وی اے آر) سے استفادہ کیا جاسکے گا، فیفا چیف گیانی انفانٹینو


Sports Desk March 17, 2018
ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس کے 12 شہروں میں منعقد ہوگا، انفانٹینو . فوٹو: فائل

فیفا نے رواں برس روس میں شیڈول عالمی کپ میں ویڈیو اسسٹنٹ ریفری ٹیکنالوجی ( وی اے آر) کے استعمال کی منظوری دے دی۔

فٹبال ورلڈ کپ میں (وی اے آر) ٹیکنالوجی کے استعمال کی منظوری فیفا کونسل اجلاس میں دی گئی اور 2 ہفتے قبل فٹبال کے قوانین مرتب کرنے والی عالمی باڈی انٹرنیشنل فٹبال ایسویس ایشن بورڈ (آئی ایف اے بی) نے بھی اس کو گرین سگنل دے دیا تھا جب کہ فٹبال ورلڈ کپ میں (وی اے آر) ٹیکنالوجی کے استعمال کرنے پر کئی حلقے تنقید بھی کررہے ہیں تاہم فیفا چیف گیانی انفانٹینو نے رواں برس ورلڈ کپ میں اسی ٹیکنالوجی کے ساتھ جانے کا اعلان کردیا۔

انفانٹینو کا کہنا ہے کہ ہم کونسل سے اس کی منظوری ملنے پر بہت خوش ہیں، ورلڈ کپ 14 جون سے 15 جولائی تک روس کے 12 شہروں میں منعقد ہوگا، جس میں متنازع گول کے فیصلوں پر وی اے آر سے استفادہ کیا جاسکے گا، اس کے علاوہ پنالٹی ایوارڈ کیے جانے پر بھی ریفری اس سے مدد لے پائے گا، کسی بھی غلط کھلاڑی کو ریڈ کارڈز جاری ہوجانے پر بھی اس سے مدد لی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں