پاکستان اسٹیل کا پلانٹ و مشینری لیز پردینے کا فیصلہ

کابینہ نے نجکاری کمیٹی کا فیصلہ منظور کر لیا، نجکاری کمیشن کو جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت

کابینہ نے نجکاری کمیٹی کا فیصلہ منظور کر لیا، نجکاری کمیشن کو جامع پلان پیش کرنے کی ہدایت۔ فوٹو: فائل

حکومت پاکستان اسٹیل ملز کارپوریشن (پی ایس ایم سی) کا پلانٹ اور مشینری کنسیشن ماڈل کی بنیاد پر آپریشن کے لیے لیز پر دینے کے پلان پر کام کر رہی ہے تاہم پاکستان اسٹیل ملز کی زمین فروخت کرنے کا امکان مسترد کردیا ہے۔

رواں ماہ پہلے ہفتے میں کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ نجکاری پر کابینہ کمیٹی (سی سی او پی) کا اجلاس 16 فروری 2018 کو ہوا جس میں پی ایس ایم سی کی نجکاری کے ایجنڈے پر غور کیاگیا۔ بتایا گیا کہ پی ایس ایم سی کی زمین کو نہیں بیچا جائے گا تاہم اس کا پلانٹ اور مشینری تھرڈ پارٹی کو کنسیشن ماڈل کی بنیاد پر آپریشن کے لیے لیز پر دینے کی تجویز ہے۔


کابینہ نے کمیٹی کے فیصلے کی توثیق کردی اور نجکاری کمیشن کو پی ایس ایم سی کی ری اسٹرکچرنگ اور نجکاری عمل شروع کرنے اور اس سلسلے میں کابینہ کو جامع منصوبہ پھر سے پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔۔

 
Load Next Story