جونیئر ڈیوس کپ ناقابل تسخیر پاکستان نے پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

گرین شرٹس نے پیسفک اوشیانا کو فیصلہ کن معرکے میں 2-1 سے شکست دی۔


Sports Reporter March 18, 2018
گرین شرٹس نے پیسفک اوشیانا کو فیصلہ کن معرکے میں 2-1 سے شکست دی۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ برقرار رکھتے ہوئے جونیئر ڈیوس کپ ایشیا اوشیانا پری کوالیفائنگ ٹورنامنٹ جیت لیا۔

سری لنکا میں ہفتہ کو منعقدہ فائنل میں پاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پیسفک اوشیانا کوکیخلاف 2-1 سے کامیابی سمیٹ کر ٹائٹل اپنے نام کیا، ابتدائی سنگلز میں پاکستانی کھلاڑی حذیفہ عبدالرحمان نے حریف روبرٹ کو 6-0 اور 6-1 سے زیر کیا۔

دوسرے سنگلزمیں پیسفک اوشیانا کے کلیمنٹ نے پاکستان کے محمد شعیب کیخلاف 6-4 اور 6-3 سے فتحیاب ہوکر اسکور 1-1 کردیا، تاہم حذیفہ عبدالرحمان اور محمد شعیب پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے ڈبلز میں کلیمنٹ اور کین سونگ کو 6-1 اور 6-1 سے قابو کرلیا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔