پی سی بی 5 شہروں میں فٹنس سینٹر بنائے گا

اسلام آباد، لاہور،کراچی، پشاوراورملتان میں تعمیر کیلیے 5 کروڑ روپے مختص۔

اسلام آباد، لاہور،کراچی، پشاوراورملتان میں تعمیر کیلیے 5 کروڑ روپے مختص۔ فوٹو فائل

PUEBLA:

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی کرکٹ مقابلوں میں مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے ملک بھرمیں آسٹریلوی طرز پرفٹنس سینٹر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔


پاکستان کرکٹ بورڈ کا قیام وفاقی حکومت کی جانب سے سپورٹس کی ترقی و نگرانی آرڈیننس 1992 کے تحت بطوربورڈ قائم کیا گیا، پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کے انتظامی ڈھانچے کی مضبوطی کیلیے ایک خود مختارادارے کی حیثیت سے آزادنہ طور پر کام اورفرائض سرانجام دیتا ہے اوراس حوالے سے وفاقی حکومت یا وزارت بین الصوبائی رابطہ امورسے کوئی گرانٹ حاصل نہیں کرتا، پی سی سی ہرسال کرکٹ اورکرکٹ کے انفرااسٹرکچرپرخطیر رقم خرچ کرتا ہے، ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کے ساتھ کھلاڑیوں کوہر قسم کی سہولیات مہیاکی جاتی ہیں۔


پاکستان کرکٹ بورڈ اس ضمن میں جدید تیکنیکس اور ٹیکنالوجی کی وجہ سے کرکٹ کے کھیل میں ہونے والے تبدیلیوں کی بنیاد پر ڈومیسٹک انفرااسٹرکچر میں بہتری لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں،کراچی ملتان میں بین الاقوامی معیارکے مراکزقائم کیے گئے ہیں، ان مراکز کا دائرہ کار ملک کے دیگر شہروں تک بڑھایا جائیگا جہاں ملکی اورمقامی کرکٹرز میچزیا نیٹ پریکٹس کیساتھ ساتھ فٹنس سینٹرز میں اپنی فٹنس بہتر بنانے پر کام کرسکیں گے۔

 
Load Next Story