پی ایس ایل کے پلے آف راؤنڈ میں پاکستانی امپائرز ہی فرائض انجام دیں گے

اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کوالیفائر میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔


Sports Desk March 18, 2018
اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کوالیفائر میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: پاکستان سپر لیگ کے پلے آف راؤنڈ میں پاکستانی امپائرز ہی فرائض انجام دیں گے۔

منتظمین نے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان کوالیفائر میں علیم ڈار اور راشد ریاض آن فیلڈ امپائر ہوں گے، شوزیب رضا ٹی وی اور احمد شہاب فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان پہلے ایلیمنیٹر میں بھی علیم اور راشد فیلڈ امپائر ہوں گے، احمد شاہ زیب ٹی وی اور آصف یعقوب فورتھ آفیشل ہوں گے۔

دوسرے ایلیمنیٹر میں فیلڈ میں علیم کے ساتھ شوزیب رضا ذمہ داری انجام دیں گے، آصف یعقوب ٹی وی اور احمد شہاب فورتھ امپائر ہوں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔