پیٹرسن نے کرکٹ سے ناطہ مکمل طور پر توڑ لیا

’’بوٹس رکھ دیے،شکریہ‘‘، کیون پیٹرسن کا سوشل میڈیا پر پیغام


Sports Desk March 18, 2018
’’بوٹس رکھ دیے،شکریہ‘‘، کیون پیٹرسن کا سوشل میڈیا پر پیغام۔ فوٹو : فائل

کیون پیٹرسن نے کرکٹ سے ناطہ مکمل طور پر توڑ لیا جب کہ پی ایس ایل تھری کے ساتھ لیگز کا کیریئر بھی ختم ہوگیا۔

کیون پیٹرسن نے پی ایس ایل ایونٹ سے قبل ہی یہ اعلان کر دیا تھا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اگرچہ پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرچکے لیکن انگلش بیٹسمین نے پہلے ہی پاکستان آنے سے انکار کر دیا تھا،اس لیے عملی طور پر انھوں نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف آخری میچ کھیل لیا جس میں6گیندوں پر7رنز بنائے۔

پیٹرسن نے اپنے آخری ایونٹ میں صرف ایک نصف سنچری بنائی،ان کا گھر جنوبی افریقہ میں کروگر نیشنل پارک کے قریب زیر تعمیر ہے،انھوں نے فلاحی کاموں میں دلچسپی گذشتہ برس ہی لینا شروع کردی تھی۔

گذشتہ روز سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کیون پیٹرسن نے لکھاکہ ''بوٹس رکھ دیے،شکریہ''۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔