کامران اکمل بیٹسمینوں میں سب سے آگے فہیم اشرف نمبر ون بولر بن گئے

اوپنر10 میچز میں سنچری سمیت347 رنز اسکورکرچکے، پیسر کی16وکٹیں


Sports Reporter March 18, 2018
اوپنر10 میچز میں سنچری سمیت347 رنز اسکورکرچکے، پیسر کی16وکٹیں۔ فوٹو: سوشل میڈیا

پی ایس ایل میں لیگ میچز کے اختتام پر کامران اکمل ٹاپ اسکورر جب کہ بولرز میں فہیم اشرف سرفہرست ہیں۔

لیگ مرحلہ مکمل ہونے پر کامران اکمل 10 میچز میں سنچری سمیت347 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر ہیں، بابر اعظم(339) دوسرے، شین واٹسن(319) تیسرے، لیوک رونکی( 289) چوتھے اور فخر زمان(277) پانچویں نمبر پر موجود ہیں، کامران اکمل ناقابل شکست107 رنز کی سب سے بڑی انفرادی اننگز کھیلنے والے بیٹسمین بھی ہیں، فخر زمان94، شین واٹسن 90 اور صہیب مقصود 85 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

بولرز میں فہیم اشرف 10میچز میں 16وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر ہیں، عثمان شنواری اور وہاب ریاض 14،14 وکٹیں لے کردوسرے اور تیسرے، شاہد آفریدی و عمران طاہر 13،13 وکٹوں کے ساتھ چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں۔

ایونٹ کی سب سے بڑی شراکت(118) کراچی کنگز کے جوئے ڈینلی اور بابر اعظم نے ملتان سلطانز کے خلاف بنائی۔ایک اننگز میں بہترین بولنگ عمر گل کی رہی،پیسر نے24 رنز کے عوض6 وکٹیں اڑائیں، شاہین آفریدی صرف 4 رنز کے عوض5 وکٹیں لینے میں کامیاب ہوئے تھے، عثمان شنواری،عمید آصف اور سمت پٹیل بھی ایک اننگز میں 4،4 شکار کر چکے ہیں۔

وکٹ کیپرز میں ملتان سلطانز کے کمار سنگاکارا وکٹوں کے پیچھے 10 شکار کرکے سرفہرست ہیں جس میں 9 کیچ اور ایک اسٹمپڈ شامل ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد 8، کراچی کنگز کے محمد رضوان 7 جبکہ کامران اکمل 5 مرتبہ وکٹ لینے میں بولرز کی معاونت کر چکے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |