گوادر میں چین کے علاوہ دیگر ممالک بھی سرمایہ کاری کریں گے سرتاج عزیز

سی پیک سے معاشی انقلاب آئے گا،صنعتی شعبے کوفروغ،بیروزگاری کم ہوگی، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن


Khususi Reporter March 18, 2018
بدامنی لوڈشیڈنگ پرقابوپالیا،کاروباری ماحول بہترہوگیا،غیرملکی سفیروں،تاجروں سے ملاقات۔ فوٹو: فائل

PESHAWAR: ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن سرتاج عزیز نے کہاکہ گوادر میں چین نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی سرمایہ کاری کریں گے۔

سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ ملک میں معاشی ترقی لائے گا، سی پیک منصوبوں کے باعث ملک میں بیروزگاری میں کمی اور اقتصادی زون سے ملکی انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔

ڈیووس ورلڈ اکنامک فورم کے سی ای او کلب کے زیراہتمام مختلف ممالک کے سفیروں اور بزنس کمیونٹی سے ملاقات کے دوران انھوں نے کہاکہ سی پیک پاکستان میں معاشی انقلاب لائے گا، گوادر میں چین نہیں بلکہ دیگر ممالک بھی سرمایہ کاری کریں گے، چین کی ڈیجیٹل اکانومی سے ہم فائدہ اٹھائیں گے، سی پیک کے تحت ملک میں اقتصادی زون قائم کیے جائیں گے جس سے ملکی معیشت کو فروغ ملے گا اور بیروزگاری کم ہو گی۔

سرتاج عزیز نے کہاکہ ماضی میں سیکیورٹی مسائل اور لوڈ شیڈنگ کے باعث ملکی معیشت متاثر ہوئی ہم نے بہت حد تک اس پر قابو پا لیا ہے اور اب ملک میں بزنس انوائرمنٹ بہت بہتر ہو گئی ہے، سی پیک کے تحت جاری منصوبوں سے معیشت مزید مضبوط ہو گی۔

اس موقع پر اکرام سہگل نے کہاکہ چین کی حکومت کے ساتھ مل کر سی پیک کے تحت معیشت کو بہترکریں گے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے لیے اہم منصوبہ ہے، گوادر میں چین کے علاوہ بھی دیگر ممالک سرمایہ کاری کریں گے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |