برسراقتدارآکرقبائلی عوام کو خود مختار بنائیں گے شجاعت

فاٹاکے سید بادشاہ،سہراب علی،ڈاکٹرحمیداللہ کوق لیگ انتخابی ٹکٹ جاری


Numainda Express April 06, 2013
پرویز الٰہی نے رابطہ عوام مہم شروع کردی،بی اے تک تعلیم مفت کرنے کا اعلان فوٹو: فائل

مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے اپنی رہائش گاہ پرفاٹاسے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداروںفرمان اللہ شاہ، نعیم اللہ خان سے گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کے وجود میں قبائلی عوام نے نمایاںکرداراداکیا۔ہم برسراقتدارآکر قبائلی عوام کو خود مختاربنائینگے۔

اس موقع پرچوہدری شجاعت نے فاٹا کے حلقہ این اے 44اورکزئی سے حاجی سیدبادشاہ، این اے 39 سے حاجی سہراب علی اور این اے 40 سے ڈاکٹرحمید اللہ خان کوپارٹی ٹکٹ جاری کردیئے۔علاوہ ازیںمسلم لیگ کے رہنما چوہدری پرویزالہی نے این اے 105گجرات میں رابطہ عوام مہم کے تحت گھرگھرجانے کا سلسلہ شروع کردیاہے۔



پرویزالٰہی نے کہاکہ ہم نے میٹرک تک تعلیم اورکتابیں مفت کیںاب انشاء اللہ بی اے تک مفت کریںگے۔اس موقع پر ن لیگ کے سینئر نائب صدر مرزا افضل کے علاوہ ماجد حسین چدھڑ، چودھری صغیر، عمران گوندل، بابا فضل حسین، چودھری ساجد، چودھری مقصود حیدر، بی بی جمیلہ بٹ اور صوفی لیاقت نے ق لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔انتخابی مہم کے دوران چودھری محمد اسلم، سابق صوبائی وزیر میاں عمران مسعود، مرزا شفقت جمیل اور دیگر رہنما بھی پرویزالٰہی کے ہمراہ تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |