عوام کو مشکلات سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں فضل الرحمن
کارکن نامزد امیدواروں کی الیکشن مہم کیلیے محنت کریں،کامیابی مقدر بنے گی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی امیر مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ جے یو آئی عوام کو مشکلات سے نکالنے کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔
ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے امن قائم کرنے سمیت ملک کی معیشت کو بھی بہتر کیاجاسکتاہے۔ وہ جمعے کو ڈھوڈیال مانسہرہ میں میڈیاسے بات چیت کر رہے تھے۔ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کے وعدے اور پھر بے وفائی کرنے والے بھی حق نمائندگی کیلیے اہل نہیں ہیں۔
جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان نامزد امیدواروںکی الیکشن مہم کیلیے محنت کریں، انشاء اللہ کامیابی مقدر بنے گی ۔