مہمند ایجنسی میں پولیو ٹیم پر حملے میں 2 رضاکار جاں بحق

حملہ آوروں نے 7 رضاکاروں پر مشتمل پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا، 5 ورکرز جان بچاکر محفوظ مقام تک پہنچنے میں کامیاب


ویب ڈیسک March 18, 2018
حملہ آوروں نے 7 رضاکاروں پر مشتمل پولیو ٹیم پر فائرنگ کی فوٹو:فائل

تحصیل صافی میں پولیو ٹیم پر حملے میں 2 رضاکار جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی تحصیل صافی میں نامعلوم افراد نے پولیو ٹیم پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے 7 رضاکاروں پر مشتمل پولیو ٹیم کو نشانہ بنایا۔ واقعے میں 2 پولیو ورکرز کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے جبکہ 5 پولیو ورکرز محفوظ رہے جو بشمکل جان بچا کر محفوظ مقام پر پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ جاں بحق اہلکاروں کی شناخت ہوگئی ہے جن میں صلاح الدین اور واجد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے 2 خواتین رضاکارجاں بحق

پولیو ٹیم پر حملے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ایف سی، لیویز اور خاصادار فورسز نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کردیا۔

دو ماہ قبل 18 جنوری کو بھی کوئٹہ کے علاقے شالکوٹ میں انسداد پولیو مہم کی ٹیم پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تھی جس سے 2 رضاکار خواتین جاں بحق ہوگئیں تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں