جعلی ڈگری ہولڈرز کیخلاف کارروائی زیادتی ہےاٹارنی جنرل

بی اے کی شرط ختم ہوچکی،دہری شہریت سے متعلق بھی عدالتی فیصلہ درست نہیں،عرفان قادر


Online April 06, 2013
بی اے کی شرط ختم ہوچکی،دہری شہریت سے متعلق بھی عدالتی فیصلہ درست نہیں،عرفان قادر. فوٹو: آن لائن/فائل

اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہاہے کہ بی اے کی شرط کاقانون ختم ہو چکا،اب جعلی ڈگری والوں کے خلاف کارروائی سراسرزیادتی ہے۔

دہری شہریت کے حوالے سے بھی عدالت کا فیصلہ صحیح نہیں ہے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،ملک کیلیے زرمبادلہ بھجوانے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک نامناسب ہے ۔

5

خصوصی گفتگومیں انھوں نے کہاکہ سابق ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے کرجیل ہی بھجواناتھاتوبی اے کی شرط والا قانون ختم ہی نہیں کرناچاہیے تھا،دہری شہریت والوں کوبھی وہی حقوق حاصل ہیں جوایک عام شہری کو حاصل ہیں،عدالتی فیصلے سے لاکھوں پاکستانیوں کی دل ازاری ہوئی ہے اس پرنظر ثانی کی ضرورت ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |