جعلی ڈگری ہولڈرز کیخلاف کارروائی زیادتی ہےاٹارنی جنرل
بی اے کی شرط ختم ہوچکی،دہری شہریت سے متعلق بھی عدالتی فیصلہ درست نہیں،عرفان قادر
اٹارنی جنرل عرفان قادر نے کہاہے کہ بی اے کی شرط کاقانون ختم ہو چکا،اب جعلی ڈگری والوں کے خلاف کارروائی سراسرزیادتی ہے۔
دہری شہریت کے حوالے سے بھی عدالت کا فیصلہ صحیح نہیں ہے اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے،ملک کیلیے زرمبادلہ بھجوانے والوں کے ساتھ امتیازی سلوک نامناسب ہے ۔
خصوصی گفتگومیں انھوں نے کہاکہ سابق ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے کرجیل ہی بھجواناتھاتوبی اے کی شرط والا قانون ختم ہی نہیں کرناچاہیے تھا،دہری شہریت والوں کوبھی وہی حقوق حاصل ہیں جوایک عام شہری کو حاصل ہیں،عدالتی فیصلے سے لاکھوں پاکستانیوں کی دل ازاری ہوئی ہے اس پرنظر ثانی کی ضرورت ہے۔