زرداری اور عمران ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں نواز شریف
یہ دونوں بھائی بھائی ہیں جو عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، قائد مسلم لیگ (ن)
سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔
سانگلہ ہل میں کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا کہ آصف زرداری اور عمران خان ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دونوں بھائی بھائی ہیں جو عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، نئے پاکستان کی بات دھوکا ہے، یہ لوگ مہرے ہیں اور مہرے عوام کے ساتھ مخلص نہیں ہوتے، عمران نیا پاکستان بناتے بناتے پرانے کی طرف چلے گئے، سینیٹ الیکشن میں پی ٹی آئی سینیٹرز نے قطار میں لگ کر تیر کو ووٹ ڈالا۔
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران اور زرداری اندر سے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں، فیصلے کی گھڑی آنے میں چند ہفتے رہ گئے ہیں ، ایسے میں کٹھ پتلیوں اور سازشیوں کے چہرے سے نقاب اتر گئے ہیں اور جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپ باہر آرہے ہیں، یہ لوگ الیکشن میں کیا منہ لے کر جائیں گے، لاڈلا کہے گا ووٹوں کا سودا کر آئے، چہیتا کہے گا ووٹوں کو نوٹوں سے خرید لیا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو نعرہ لگانا زرداری عمران بھائی بھائی، عمران کو دیا گیا ووٹ زرداری کو اور زرداری کو دیا گیا ووٹ عمران کو جائے گا، یہ اندر سے ایک ہی ہیں اور ملے ہوئے ہیں، شیر کے خوف سے ایک دوسرے کو بیماری کہنے والوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملالیے ہیں، سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگیں اور ممبر کو توڑا گیا، لیکن اصولی طور پر نوازشریف کی ہار نہیں بلکہ جیت ہوئی ہے، یہاں پر عوام کی توہین کا نوٹس نہیں ہوتا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، نوازشریف بننے کیلئے بڑے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں، عدلیہ بحالی تحریک کے دوران نوازشریف اپنی جان خطرے میں ڈال کر سڑکوں پر نکلے۔

زرداری اور عمران بھائی بھائی ہیں جو عوام کو دھوکا دے رہے ہیں، نوازشریف
جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ عمران اور زرداری اندر سے ایک دوسرے سے ملے ہوئے ہیں، فیصلے کی گھڑی آنے میں چند ہفتے رہ گئے ہیں ، ایسے میں کٹھ پتلیوں اور سازشیوں کے چہرے سے نقاب اتر گئے ہیں اور جمہوریت کی آستین میں چھپے سانپ باہر آرہے ہیں، یہ لوگ الیکشن میں کیا منہ لے کر جائیں گے، لاڈلا کہے گا ووٹوں کا سودا کر آئے، چہیتا کہے گا ووٹوں کو نوٹوں سے خرید لیا۔
سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگیں اور ممبر کو توڑا گیا، مریم نواز
مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب یہ لوگ ووٹ مانگنے آئیں تو نعرہ لگانا زرداری عمران بھائی بھائی، عمران کو دیا گیا ووٹ زرداری کو اور زرداری کو دیا گیا ووٹ عمران کو جائے گا، یہ اندر سے ایک ہی ہیں اور ملے ہوئے ہیں، شیر کے خوف سے ایک دوسرے کو بیماری کہنے والوں نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملالیے ہیں، سینیٹ الیکشن میں منڈیاں لگیں اور ممبر کو توڑا گیا، لیکن اصولی طور پر نوازشریف کی ہار نہیں بلکہ جیت ہوئی ہے، یہاں پر عوام کی توہین کا نوٹس نہیں ہوتا۔
کنٹینر پر چڑھ کر گالیاں دینے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا، حمزہ شہباز