بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد گرفتار اسلحہ برآمد

آپریشن کے دوران 6 دہشت گردوں نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 18, 2018
دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا، ترجمان پاک فوج ۔ فوٹو : آئی ایس پی آر

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں ''آپریشن رد الفساد'' کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے مختلف علاقوں اوچ، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، پشین اور سبی میں کارروائیاں کیں۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق کارروائیاں انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئیں جس کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا جب کہ 6 دہشت گردوں نے خود کو فورسز کے حوالے کردیا۔



ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا جس میں بارودی سرنگیں، دھماکا خیز مواد، سب مشین گنز، ڈیٹونیٹرز اور مواصلاتی آلات شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں