شیخ رشید کے اثاثے 418کروڑسوا2لاکھ انکم ٹیکس دیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نجی فرم کے ایم ڈی بھی ہیں، بینک اکائونٹس میں 50لاکھ سے زائد

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نجی فرم کے ایم ڈی بھی ہیں، بینک اکائونٹس میں 50لاکھ سے زائد۔ فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و این اے55 سے امیدوار شیخ رشید احمد نے کاغات نامزدگی فارم میں واضح کیا ہے کہ انکے کل4کروڑ 18 لاکھ روپے کے اثاثے ہیں۔

ان میں ایک کروڑ روپے کے انعامی بانڈز بھی شامل ہیں۔وہ نجی فرم کے منیجنگ ڈائریکٹر بھی ہیں جس میں ڈھائی لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، ان کے 2 بینک اکاؤنٹس ہیں ، ایک میں48 لاکھ روپے اور دوسرے میں تقریباً 5 لاکھ روپے موجود ہیں۔ گزشتہ سال 2 لاکھ 24 ہزار روپے کا انکم ٹیکس دیا ہے ، بنک میں فکس ڈیپازٹ سے28 لاکھ روپے منافع بھی ملا ہے۔




شیخ رشید احمد نے بتایاہے کہ انکے بیرون ملک کے مجموعی دوروں پر کل 14 لاکھ76ہزار روپے اخراجات آئے ہیں،ملک ابرار احمد نے اپنے مجموعی اثاثے صرف47 لاکھ 30 ہزار436 روپے ظاہرکئے ہیں جبکہ2011ء میںکل اثاثے 56 لاکھ 76 ہزار937 روپے تھے،ان کا کوئی زریعہ آمدن نہیں جبکہ اخراجات25لاکھ روپے کے ظاہر کئے ہیں۔
Load Next Story