امین فہیم اچانک دبئی روانہ ریٹرننگ افسر نے آج طلب کرلیا

سابق وفاقی وزیر کے صاحبزادے پیش ہوں گے،کاغذات مسترد ہونے کے امکانات

سابق وفاقی وزیر کے صاحبزادے پیش ہوں گے،کاغذات مسترد ہونے کے امکانات۔ فوٹو: فائل

پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر سابق وفاقی وزیر مخدوم امین فہیم اچانک دبئی روانہ ہوگئے جبکہ نامزدگی فارم کی چھان بین کیلیے مٹیاری این اے 218کے ریٹرننگ افسر نے انھیں آج (ہفتہ 6اپریل کو) طلب کیا ہے۔

این آئی سی ایل کیس میں سپریم کورٹ سے ان کی گرفتاری کے وارنٹ کے اجرا کے بعد امین فہیم کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے امکانات واضح ہوگئے ہیں۔ پی پی رہنما جلال شاہ جاموٹ نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے ان کی دبئی روانگی کی تصدیق کردی ہے اور کہا کہ امین فہیم دبئی چلے گئے ہیں ممکن ہے کہ وہ واپس آجائیں اگر وہ نہیں آئے تو ریٹرننگ افسر کے سامنے ان کے صاحبزادے مخدوم حبیب اللہ پیش ہوں گے۔




دوسری جانب امین فہیم کے خلاف سپریم کورٹ کی کارروائی کے بعد سے مٹیاری میں ان کے مخالف امیدوار سرگرم ہوگئے ہیں اور مٹیاری میں پیپلز پارٹی مخالف عوامی اتحاد کی کامیابی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ مٹیاری میں پی پی رہنما نظیر راہو اور علی احمد نظامانی عوامی اتحاد میں شامل ہوچکے ہیں۔
Load Next Story