منصوبے کالعدم قراردینے پر پرویزاشرف کی انٹراکورٹ اپیل دائر

بینچ نے مجھے سنے بغیرفیصلہ دیا،سابق وزیراعظم کا موقف،سماعت پیرکوہوگی


Numainda Express April 06, 2013
بینچ نے مجھے سنے بغیرفیصلہ دیا،سابق وزیراعظم کا موقف،سماعت پیرکوہوگی فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے گوجر خان کے حلقے کیلیے سڑکوں کے منصوبوں کے ٹھیکے کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے۔

جسٹس ریاض احمد خان اور جسٹس نور الحق این قریشی پر مشتمل ڈویژن بینچ پیرکو سماعت کرے گا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل سنگل بینچ نے گوجر خان تا چکوال سڑکوںکے منصوبوںکیلیے9 ارب سے زائد ٹھیکوںکوکالعدم قرار دیتے ہوئے این ایل سی کو رقم واپس کرنے کا حکم دیا تھا اور اپنے فیصلے میں سابق وزیرا عظم راجا پرویز اشرف، ان کے پرنسپل سیکریٹری سمیت دیگرافرادکیخلاف نیب کوکارروائی کا حکم دیا تھا ۔

18

سابق وزیر اعظم کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ سنگل بینچ نے ان کو سنے بغیر فیصلہ دیا جو آئین کے آرٹیکل10اے کی خلاف ورزی ہے لہٰذا فیصلے کوکالعدم قرار دیا جائے ۔عدالت عالیہ کے چیف جسٹس نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کیلیے ڈویژن بینچ تشکیل دیدیا ہے جو پیرکو سماعت کرے گا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں