امریکا پاکستان کو 2ارب ڈالر کا دفاعی اسلحہ فروخت کرے گا

6ماہ کے دوران دوسری مرتبہ امریکی پیشکش،ترجمان محکمہ خارجہ نے تصدیق کردی


Online April 06, 2013
6ماہ کے دوران دوسری مرتبہ امریکی پیشکش،ترجمان محکمہ خارجہ نے تصدیق کردی۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

امریکا نے پاکستان کو دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کااجازت نامہ جاری کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ 6ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب امریکا نے پاکستان کو اربوں ڈالرکا دفاعی سازوسامان فروخت کرنے کا اجازت نامہ جاری کیا ہے۔اس اجازت نامے کے بعد تقریباً 2ارب ڈالر مالیت کا دفاعی سازوسامان فروخت کیاجائے گا۔

21

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس اجازت نامے کی منظوری ملٹری فنانسنگ پروگرام کے تحت دی گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کو دفاعی سازوسامان کی فروخت کا فیصلہ قومی سلامتی مفادات کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں