دیس بدیس کے کھانے

آپ بھی بنائیے اور شام کی چائے کا لطف اور رونق بڑھائیے۔

آپ بھی بنائیے اور شام کی چائے کا لطف اور رونق بڑھائیے۔ فوٹو: فائل

ہمارے اکثر گھرانوں میں شام کی چائے ایسے ہی خالی خولی نہیں پی جاتی، بلکہ اس موقع پر خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے اور چائے کے ساتھ دیگر لوازمات بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

خواتین کی کوشش ہوتی ہے کہ نت نئی ڈشز بناکر شام کی چائے پر پیش کی جائیں اور چائے کا لطف بڑھایا جائے۔ چند مزے دار تراکیب ہم آپ کو بتارہے ہیں۔ آپ بھی بنائیے اور شام کی چائے کا لطف اور رونق بڑھائیے۔

٭چٹ پٹے فش بروسٹ

مچھلی ...آدھا کلو

پسی ہوئی ادرک و لہسن... ایک چائے کا چمچہ

نمک...ایک چائے کا چمچہ

پسی ہوئی لال مرچ ...ایک چائے کا چمچہ

مسٹرڈ پیسٹ ...آدھاچائے کا چمچہ

پسا ہوا گرم مسالا...آدھا چائے کا چمچہ

پسی ہوئی کالی مرچ ...آدھا چائے کا چمچہ

چلی سوس... 2کھانے کے چمچے

سرکا ...2 کھانے کے چمچے

سویا سوس 2 کھانے کے چمچے

یہ تمام اجزا مچھلی پر لگاکر آدھے گھنٹے کے لیے رکھ دیں

میدہ ...2کپ

کارن فلور...ایک کپ

لال مرچ پسی ہوئی...آدھا چمچہ

بیکنگ پاؤڈر ...ایک چائے کا چمچہ

کالی مرچ پاؤڈر...آدھا چائے کا چمچہ

نمک...حسب ذائقہ

ان تمام اجزا کو ایک پیالے میں ڈال کر مکس کریں۔ کڑاہی میں تیل گرم کریں، پھر میری نیٹ کی ہوئی مچھلی کو اس پیالے میں ڈال کر چاروں طرف سے یہ آمیزہ لگادیں۔ ایک برتن میں ٹھنڈا پانی لیں، آمیزہ لگی مچھلی کو اس پانی میں ڈپ کریں اور نکال کر دوبارہ سے پیالے والے آمیزے کو مچھلی پر اچھے طریقے سے لگاکر کڑاہی میں ڈالیں اور ہلکی آنچ پر فرائی کریں۔

٭ شملہ مرچ کے رول

چکن کا قیمہ...آدھا کلو

بڑی شملہ مرچ...2عدد

خشک میدہ...آدھا کپ

پیاز درمیانے ساز کی...ایک عدد

ٹماٹر...ایک عدد

نمک...حسب ذائقہ

چلی گارلک سوس...3کھانے کے چمچے

مایونیز...آدھی پیالی


انڈے...2عدد

چوپر میں چکن قیمہ، شملہ مرچ، ٹماٹر گودا نکال کر ڈالیں، پیاز، نمک، چلی گارلک سوس، مایونیز ڈال کر اچھی طرح چوپ کریں۔ یہ آمیزہ اگر نرم ہوجائے تو آدھا کپ بریڈ کرمپس ڈالیں۔ اس آمیزے کو سخت رکھنا ہے۔ گول گول ٹکیاں بناکر خشک میدے میں ڈپ کریں پھر رول کی طرح لمبا کرکے انڈے میں ڈپ کرکے گرم آئل میں فرائی کریں۔

٭ملائی بوٹی

چکن کا سینہ یا ران کا گوشت...آدھا کلو، چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کرلیں

کٹا زیرہ ...ایک چائے کا چمچہ

ہری مرچ کا پیسٹ ...2کھانے کے چمچے

نمک...حسب ذائقہ

پسا ہوا گرم مسالا ۔۔۔۔۔۔ایک چائے کا چمچہ

کٹی ہوئی لال مرچ...آدھا چائے کا چمچہ

پانی نکلا ہوا دہی...4کھانے کے چمچے

فریش کریم...4کھانے کے چمچے

تیل ۔۔۔۔۔ 2کھانے کے چمچے۔

ان سب اجزا کو چکن میں ڈال کر ایک گھنٹے کے لیے میری نیٹ کریں۔ پھر سیخوں پر لگائیں، ایک المونیم لگاکر سیخیں رکھیں اوون میں Tm 200 پر بیک کریں۔

٭ چکن چائنیز پکوڑے

چکن ...آدھی پیالی ابال کر ریشے کرلیں

گائے کا قیمہ ابلا ہوا...آدھی پیالی

انڈا ...ایک عدد

چکن کی یخنی...آدھی پیالی

شملہ مرچ...ایک عدد

آلو چھوٹے سائز کا...ایک عدد

پیاز...ایک عدد

بیسن...آدھی پیالی

ہری مرچ...2عدد

لہسن ادرک کا پیسٹ...ایک کھانے کا چمچہ

نمک...حسب ذائقہ

چائنیز نمک...ایک کھانے کا چمچہ

پسی ہوئی کالی مرچ...آدھا چائے کا چمچہ

ہرا دھنیا...آدھا کپ

پسی لال مرچ...آدھا چائے کا چمچہ

ایک باؤل میں شملہ مرچ، آلو، پیاز اور ہری مرچ کو لمبائی میں کاٹ کر ڈالیں، چکن کا ریشہ ابلا ہوا قیمہ،انڈا، بیسن، لہسن ادرک کا پیسٹ، نمک، چائنیز نمک، کالی مرچ، ہرا دھنیا ،پسی ہوئی لال مرچ ڈالیں، چکن کی یخنی ڈال کر مکس کریں۔ کڑاہی میں تیل گرم کرکے فرائی کریں اور املی کی چٹنی کے ساتھ گرما گرم پیش کریں۔
Load Next Story