پی ایس ایل قذافی اسٹیڈیم میں میچ سے قبل موٹرسائیکل سوار خواتین ریلی نکالیں گی

موٹر سائیکل سوار ریلی میں جگنو محسن ، جگن کاظم، سوہائے علی ابڑو اور میرا سیٹھی بھی شرکت کریں گی۔


Staff Reporter March 19, 2018
موٹر سائیکل سوار ریلی میں جگنو محسن ، جگن کاظم، سوہائے علی ابڑو اور میرا سیٹھی بھی شرکت کریں گی۔ فوٹو: فائل

چیف منسٹر اسٹریٹیجک ریفارم یونٹ ویمن آن ویلز پراجیکٹ کے تحت موٹرسائیکل سوار پرچم بردار خواتین قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل کے میچ سے قبل ریلی میں شرکت کریں گی جب کہ موٹر سائیکل سوار ریلی میں جگنو محسن ، جگن کاظم، سوہائے علی ابڑو اور میرا سیٹھی بھی شرکت کریں گی۔

چیف منسٹر اسٹرٹیجک ریفارم یونٹ کے ڈائریکٹر جنرل سلمان صوفی نے بتایا کہ اسٹرٹیجک ریفارم یونٹ کے تحت اسٹیڈیم میں موٹر سائیکل سوار خواتین کی آمد کا مقصد صوبہ بھر میں خاص طو رپر ملازمت پیشہ خواتین کیلیے اپنی سواری کی اہمیت کا شعور بیدار کرنا ہے۔

سلمان صوفی نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں اس سال کے آخر تک 10ہزار خواتین کو موٹر سائیکل سواری کی ٹریننگ اور امدادی نرخ پر موٹر بائیک فراہم کے اہداف پورے کرلیے جائیں گے، سلمان صوفی نے کہاکہ خواتین کی موٹر سائیکل سوار ریلی کے انعقاد کیلیے پی سی بی کا تعاون قابل تحسین ہے۔

ڈی جی ایس آر یو نے مزید بتایاکہ ویمن آن ویلز پراجیکٹ کے تحت لاہور، ملتان ،سرگودھا، فیصل آباد اور راولپنڈی میں3500سے زائد خواتین کو موٹر ڈرائیونگ کی مفت ٹریننگ دی جا چکی ہے اور خواتین کیلیے امدادی نرخ پر موٹر سائیکل حاصل کرنے کیلیے اپلائی کرنے کی تاریخ میں 25 اپریل تک توسیع کی جا چکی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں