ریٹرننگ افسران کے امیدواروں سے عجیب سوالات کا سلسلہ جاری

مذہبی سوالات کے علاوہ جوچاہیں پوچھ لیں، ریٹرننگ افسر سے امیدوار کی استدعا


News Agencies April 06, 2013
مذہبی سوالات کے علاوہ جوچاہیں پوچھ لیں، ریٹرننگ افسر سے امیدوار کی استدعا (فوٹو ایکسپریس)

ISLAMABAD: ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں سے عجیب وغریب سوالات پوچھنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھا ہوا ہے۔

کسی سے مردے کاغسل کرنے کا طریقہ پوچھا گیا توکسی سے پانچ وقت کی نماز پڑھنے کا وعدہ لیا گیا ،سکھر میں حلقہ این اے 199اور پی ایس 3اور 4سے انتخابات میں کاغذات کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر نے ایک امیدوار سے یہ کہا کہ وہ اسلامی مہینوں کے نام بتائیں، متحدہ دینی محاذ کے امیدوار مولانا رمضان نعمانی سے ریٹرننگ افسر نے مردے کو غسل دینے کا طریقہ پوچھ لیاتو انھوں نے جواب دیا کہ میں نے کبھی انتقال کرنے والے کسی شخص کو غسل نہیں دیا۔



اسی طرح ایک امیدوار سے جب یہ پوچھا گیا کہ پاکستان پہلا آئین کب بنا توجواب کچھ اس طرح ملا 1956میں بنایا گیا تھا،میرپورخاص میں این اے 227کے ریٹرننگ افسر نے ایک امیدوار سے سوالات کرنے کے بجائے پانچ وقت کی نماز پڑھنے کے وعدے پر کاغذات منظورکرنے کی شرط رکھ دی، امیدوار نے بھی فوری طور پر وعدہ کر لیا۔''سراب انشا اللہ پانچ وقت نماز پڑھوں گا'' ایک امیدوار نے تو ریٹرننگ افسر کے سوالات شروع ہونے سے پہلے ہی کہہ دیا کہ مذہبی سوالات کے علاوہ جو چاہیں پوچھ لیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |