نقیب قتل کیس راؤ انوار عدالت آجائے گا تو بچ جائے گا چیف جسٹس

راؤ انوار کی سی سی ٹی وی وڈیو پر آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی عدالت عظمیٰ کو ان کیمرا بریفنگ


ویب ڈیسک March 19, 2018
راؤ انوار کو نجی ائیرلائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے، آئی جی سندھ فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ راؤ انوار عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے نقیب اللہ محسود قتل از خود نوٹس کی سماعت کی۔

چیف جسٹس نے سماعت کے دوران ریمارکس دیئے کہ راؤ انوار کو ائیر پورٹ پر کس نے سہولت دی، راؤانوار کے سہولت کاروں کا پتا چلا تو ان کا احتساب بھی ہوگا، وہ عدالت آجائے گا تو تحفظ مل جائے گا اور بچ جائے گا۔ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے بتایا کہ راؤ انوار کو نجی ائیرلائن کے بورڈنگ پاس جاری ہوئے۔

بعد ازاں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار کی سی سی ٹی وی وڈیو پر عدالت عظمیٰ کو ان کیمرا بریفنگ دی، بریفنگ کے دوسرے مرحلے میں چیئرمین نادرا، ڈی جی ایف آئی اے اور راؤ انوار کو بورڈنگ پاس جاری کرنے والے افسران کو بھی طلب کر لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں