امن مشنز معاہدے بیرون ممالک پاک فوج کے 8563 جوان تعینات
سعودیہ میں 1671، قطر میں 629، متحدہ عرب امارات 66، عمان میں 63 فوجی ہیں
دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز اور مختلف ممالک کے ساتھ معاہدوں اور پروٹوکولز کے تحت مجموعی طور پر پاک فوج کے8563 جوان اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاک فوج کے 6118 جوان خدمات سر انجام دے رہے ہیں، جن میں کانگو میں 3491 فوجی، لائبیریا میں 71 ، دارفور میں1385، مغربی سہارا میں14، مرکزی افریقی جمہوریت میں 1139 فوجی ، سوڈان میں 6 ،سومالیہ میں2 ، ہیٹی میں 1، مالی میں3 اور یو این ڈی پی کے او میں 6 پاک فوج کے جوان خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
وزارت دفاع کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی رپورٹ کے مطابق مختلف ممالک کیساتھ معاہدوں اور پروٹوکولز کے تحت مجموعی طور پر 2445پاکستانی فوجی تعینات ہیں، سعودی عرب میں مجموعی طور پر 1671پاکستانی فوجی تعینات ہیں جن میں 1395آرمی ،164پاک بحریہ اور112پاک فضائیہ کے جوان شامل ہیں۔
اسی طرح قطر میں مجموعی طور پر 629پاک فوج کے جوان تعینات ہیں جن میں155پاک آرمی ،433پاک بحریہ اور41پاک فضائیہ کے جوان شامل ہیں، متحدہ عرب امارات میں بھی66 پاک فوج کے جوان تعینات ہیں جن میں 38 پاک آرمی،21 پاک بحریہ اور7 پاک فضائیہ کے جوان شامل ہیں۔
عمان میں پاک بحریہ کے63جوان تعینات ہیں۔ معاہدوں اور پروٹوکولز کے تحت اردن میں6 ،برونائی میں 4 ،بحرین میں 5 اور آسٹریلیا میں 1پاکستانی فوجی تعینات ہے۔