اسلام آباد میں یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری
ایف 16 طیارے ریہرسل میں شریک، عوام کا جوش وجذبہ، پاکستان زندہ باد کے نعرے
23 مارچ یوم پاکستان پریڈ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں پریڈ کے مقام پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔
پریڈ ایونیو کی صفائی اور تزین و آرائش کی جا رہی ہے متعلقہ سامان کی ترسیل کا عمل بھی جاری ہے،پریڈ گراؤنڈ کے اردگرد قائم ہاسٹلز، مدارس اور تعلیمی اداروں کو کچھ روز کے لئے بند کئے جانے کا امکان ہے ملحقہ سڑکوں پر گشت بڑھا دیا گیا ہے شکر پڑیاں کے راستے آئی ایٹ جانے والوں پر خاص نظر رکھی جا رہی ہے۔
ایف سولہ طیاروں بھی ایک ہفتے سے ریہرسل میں حصہ لے رہے ہیں۔ شہریوں کی بڑی تعداد جنگی طیاروں کی ریہرسل کو دیکھتی اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتی ہے۔
اسلام آباد انتظامیہ نے پریڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں شہر بھرمیں پتنگ بازی اور کبوتر بازی پر پہلے ہی پابندی عائد کر رکھی ہے ۔