کاروں کی فروخت 8 ماہ میں 20931 یونٹس بڑھ گئی
جولائی تافروری1لاکھ45ہزار854کاریں تیار،1لاکھ42ہزار383کی فروخت ریکارڈکی گئی
رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک میں مختلف ماڈل کی کاروں کی تیاری اورفروخت میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان آٹو موٹیو منیوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تافروری تک کے دوران ملک میں مجموعی طورپر ایک لاکھ 45 ہزار 854 کاریں تیار کی گئیں اور ایک لاکھ42 ہزار 383 کاریں فروخت کی گئیں۔
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران ایک لاکھ 24 ہزار 923 کاریں تیار کی گئیں تھیں جبکہ کاروں کی فروخت ایک لاکھ 21 ہزار 275 کاریں فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 20 ہزار 931 کاریں زیادہ پیدا کی گئیں جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 21 ہزار 108 کاریں زیادہ فروخت کی گئیں۔ صرف فروری کے مہینے میں ملک میں 17 ہزار 633 کاریں تیار کی گئیں اور 19 ہزار 27 فروخت ہوئی ہیں۔
گزشتہ سال فروری کے مہینے میں ملک میں 17 ہزار 71 گاڑیاں تیار اور17 ہزار 119 کی فروخت دیکھنے میں آئی تھی۔ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 1300 سی سی اوراس سے اوپر کی کیٹیگری کی 64 ہزار243 گاڑیاں تیار ہوئیں اور64 ہزار143 کی فروخت ریکارڈ کی گئی۔ پاکستان آٹو میوٹیو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے میں 1300سی سی اوراس سے اوپر کی کیٹیگری کی 62 ہزار 415 گاڑیاں تیار کی گئیں اور62 ہزار699 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔
فروخت کی جانے والی گاڑیوں میں ہونڈا سوک اور سٹی، سوزوکی سویفٹ اورٹویوٹا کرولاماڈل کی گاڑیاں شامل ہیں۔ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 1000 سی سی کی کیٹیگری کے 34 ہزار 113 گاڑیاں تیار اور32 ہزار 633 فروخت کی گئیں۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں ملک میں اس کیٹیگری کے23 ہزار757 یونٹ گاڑیاں تیار اور 21 ہزار 33 کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔