عید صرف پاکستانیوں کے لیے نہیں ہے عدنان سمیع

بھارت میں پاکستان سے زیادہ مسلمان ہیں، عدنان سمیع


ویب ڈیسک March 19, 2018
بھارت میں پاکستان سے زیادہ مسلمان ہیں، عدنان سمیع۔ فوٹو : فائل

لاہور: گلوکار عدنان سمیع کا کہنا ہے کہ عید صرف پاکستانیوں کے لیے نہیں ہے بلکہ اس کا تعلق پوری مسلم امہ سے ہے جب کہ بھارت میں پاکستان سے زیادہ مسلمان ہیں۔

پاکستانی شہریت چھوڑ کر بھارتی شہریت اختیار کرنے والے گلوکار عدنان سمیع خان آئے روز پاکستان مخالف بیانات دے کرخبروں کی زینت بن جاتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ اس بار بھی ہوا جب عدنان سمیع نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ہندوؤں کے مذہبی تہوار کی مبارکباد دی جس پر پاکستانی مداح نے لکھا کہ مجھے امید ہے کہ آپ ہمیں عید کی مبارکباد دینا نہیں بھولیں گے۔



عدنان سمیع نے فوراً ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے عزیز عید صرف پاکستانیوں کے لیے نہیں ہے، اس کا تعلق پوری مسلم امہ سے ہے تو براہ کرم اس کو صرف بھارت اور پاکستان کا موضوع نہ بنایا جائے جب کہ اتفاق سے بھارت میں پاکستان سے زیادہ مسلمان ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت نے عدنان سمیع کو شہریت دے دی

واضح رہے کہ عدنان سمیع 2001 سے بھارت میں سکونت اختیار کئے ہوئے ہیں اور متعدد بار پاکستان مخالف بیانات بھی دے چکے ہیں تاہم بھارتی حکومت نے انہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر یکم جنوری 2016 سے شہریت دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔