پی ایس ایل ایلیمنیٹرز 16 غیر ملکی کرکٹرز پاکستان آئیں گے

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سری لنکا کے تھیسارا پریرا اور ویسٹ انڈیز کے جونسن چارلس کی خدمات مل چکی ہیں


Sports Reporter March 19, 2018
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ہمراہ لیام ڈوسن اور دیگر میچ کھیلیں گے،فوٹو:فائل

پاکستان سپر لیگ کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول 2 اہم میچز میں 6 ممالک کے 16 غیر ملکی کرکٹرز شریک ہوں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کیون پیٹرسن اور شین واٹسن کی جگہ سری لنکا کے تھیسارا پریرا اور ویسٹ انڈیز کے جونسن چارلس کی خدمات مل چکی ہیں۔ انگلینڈ کے یارک شائر کاؤنٹی کے بیٹسمین کوہلر، آسٹریلیا کے کرس گرین اور بنگلا دیش کے محمود اللہ بھی پشاور زلمی کے خلاف میچ کھیلنے کیلئے پاکستان آرہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے پاکستانی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے ہمراہ لیام ڈوسن، رکی ویسلز، کرس جورڈن، آندرے فلیچر اور تمیم اقبال میچ کھیلیں گے۔
کراچی کنگز کو اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کے بعد لاہور میں بدھ کو ہونے والے ایلیمینیٹر میں جوئے ڈینلی، کولن انگرام، روی بوپارا، ٹائمل ملز اور ڈیوڈ ویزایکشن میں نظر آئیں گے۔
اسلام آباد یونائیڈ کے کپتان الیکس ہیلز کی پاکستان آمد کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا جبکہ جے پی ڈومنی، لیوک رونچی سمیت دیگر کرکٹرز کراچی میں فائنل کیلئے 22 مارچ کی رات کراچی پہنچیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔