پی ایس ایل کراچی کنگز لاہور پہنچ گئی سخت سیکیورٹی میں ہوٹل منتقل

کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا


Sports Reporter March 19, 2018
کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا،فوٹو:فائل

BEIJING: پی ایس ایل کوالیفائر میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد کراچی کنگز کی ٹیم پلے آف مرحلے میں شرکت کیلیے دبئی سے لاہور پہنچ گئی۔

کنگز کی ٹیم نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے دبئی سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچی، اس موقع پر ایئر پورٹ پر سخت سیکورٹی انتظامات کیے گئے تھے، کھلاڑیوں کو فول پروف سیکیورٹی حصار میں ہوٹل منتقل کیا گیا۔ واضح رہے کہ دبئی میں کھیلے جانے والے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو یک طرفہ مقابلے میں 8 وکٹ سے شکست دی تھی۔

لاہور میں پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں 2 ایلیمنیٹر میچز 20 اور 21 مارچ کو کھیلے جائیں گے، پہلا میچ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر موجود پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیموں کے مابین ہو گا، جبکہ پہلے ایلیمنیٹر کی فاتح ٹیم 21 مارچ کو لاہور میں کراچی کنگز سے مقابل ہو گی، اس مقابلے کی فاتح ٹیم 25 مارچ کو کراچی میں شیڈول فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف نبرد آزما ہو گی

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔