نواز شہباز اور زرداری ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں عمران خان

لوگ پیسہ اور جائیداد بنانے کے لیے سیاست میں آتے ہیں، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک March 19, 2018
نواز شریف کوعوام کے پیسے چوری کرنے پر نکالا گیا، عمران خان فوٹو: پی ٹی آئی

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں اور یہ ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ پیسہ اور جائیداد بنانے کے لیے سیاست میں آتے ہیں، یہاں سیاست نہیں مافیا کا مقابلہ کرنا ہے جب کہ پی ٹی آئی جیسی سیاست آج تک کسی نے نہیں کی، ادارے ٹھیک ہوں تو کرپٹ افراد پیسہ نہیں بناسکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک ایٹم بم سے نہیں ادارے تباہ ہونے سے برباد ہوتے ہیں اور جب ادارے تباہ ہو جائیں توملک تباہ ہوجاتا ہے۔

چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف برادران کو پنجاب میں حکومت کرتے 20 سال ہوگئے ہیں لیکن پنجاب میں پولیس کے حالات دیکھ لیں، سندھ اور پنجاب میں پولیس کو تباہ کر دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف، شہباز شریف اور آصف زرداری کرپٹ ہیں، یہ ملک کو دیمک کی طرح کھا رہے ہیں، چوری یہ کرتے ہیں اور مقروض عوام ہوتی ہے جب کہ نواز شریف کواس لیے نکالا کیونکہ وہ چوری کررہےتھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔