کچھ کھلاڑیوں نے یقین دہانی کے باوجود پاکستان آنے سے انکار کیا سرفراز احمد

کوئی پاکستان آکر نہیں کھیلنا چاہتا تو ہم اسے زبردستی نہیں لا سکتے، کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرز


Sports Reporter March 19, 2018
پشاور زلمی کے خلاف میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہو گا،سرفراز احمد ۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان آنے کی یقین دہانی کروانے کے باوجود انکار کیا اور اگر کوئی پاکستان آکر نہیں کھیلنا چاہتا تو ہم اسے زبردستی نہیں لا سکتے۔

قذافی سٹیڈیم میں پریکٹس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ کیون پیٹرسن اور شین واٹسن دونوں گلیڈی ایٹرز کے اہم پلیئرز ہیں، ان کا کوئی متبادل نہیں ہو سکتا تاہم کوشش کریں گے کہ لوکل پلیئرز اچھا پرفارم کریں۔

انہوں نے کہا کہ محمود اللہ اور تھیسارا پریرا کی جانب سے پاکستان آنے کی حامی بھرنے کے بعد انہیں ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جب کہ دو سال سے فائنل کھیلتے آ رہے ہیں لیکن اس بار کوشش ہو گی کہ پچھلے میچز میں ہونے والی غلطیاں نہ دہرائیں۔

سرفراز نے کہا کہ پشاور زلمی کے خلاف میچ میں دونوں ٹیموں پر پریشر ہوگا کیوں کہ ہارنے والی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائے گی جب کہ پشاور زلمی سے ایک میچ جیتا ہے اور ایک میں ناکامی ہوئی، تاہم اب زلمی کے خلاف میچ میں فتح کیلیے بھرپور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں