پاکستان میں کرکٹ کھیلنے سے متعلق بورڈ فیصلہ کرے گا  آسٹریلین ہائی کمشنر

پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑی اور ٹیمیں آ رہی ہے، آسٹریلین ہائی کمشنر


ویب ڈیسک March 19, 2018
پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑی اور ٹیمیں آ رہی ہے، آسٹریلین ہائی کمشنر - فوٹو: فائل

آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کرکٹ کے بہترین تعلقات ہیں جب کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر آسٹریلین ہائی کمیشن میں منعقد خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آسٹریلین ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا پاکستان کا بہترین دوست ہے اور وہ دہشت گردی سمیت زندگی کے مختلف حصوں میں پاکستان کی مدد کررہا ہے، پاکستان کے طالب علموں کو وظائف دے رہا ہے جب کہ پاکستان کو اسکالرشپ کی تعداد میں اضافہ چاہتی ہوں کیوں کہ پاکستان میں نوجوانوں کی بڑی تعداد ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کرکٹ سیریز کے حوالے سے آسٹریلین ہائی کمشنر نے کہا کہ آسٹریلیا اور پاکستان کے مابین کرکٹ کے بہترین تعلقات ہیں جب کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان میں کب کھیلنا ہے کیوں کہ آسٹریلیا کرکٹ بورڈ دیکھ رہا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی کھلاڑی اورٹیمیں آ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں