آرمی چیف سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کوئی ملاقات نہیں ہوئی ترجمان پاک فوج

میڈیا ہاؤس کی جانب سے ملاقات کی جھوٹی خبریں چلانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں، آئی ایس پی آر

میڈیا ہاؤس کی جانب سے ملاقات کی جھوٹی خبریں چلانا انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں،آئی ایس پی آر- فوٹو:فائل

پاک فوج کے ترجمان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ملاقاتوں کی تردید کردی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی دو ملاقاتوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے ایک میڈیا ہاؤس کی جانب سے چلائی گئی خبربے بنیاد ہے۔




ترجمان پاک فوج کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران جنرل قمر جاوید باجوہ سے شہباز شریف کی ملاقات کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں جب کہ ملاقاتوں کی خبریں ایک میڈیا ہاؤس کی جانب سے چلائی گئیں جوکہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔
Load Next Story