ممبئی میں زیر تعمیرعمارت گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 72ہو گئی

مرنےوالوں میں زیادہ تعدادخواتین کی ہے جبکہ ہلاک ہونےوالوں میں 17بچے بھی شامل ہیں،70سےزائد زخمی اسپتال میں زیرعلاج ہیں

48گھنٹے سے زائد گزرنے کے بعد اب ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں بہت کم ہیں، حکام فوٹو:اے ایف پی

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے دارالحکومت میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے ہلاک افراد کی تعداد 72ہو گئی جب کہ امدادی کاروائیاں ابھی تک جاری ہیں۔



ممبئی میں گرنے والی عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام جاری ہے اور اس دوران ایک خاتون کو زندہ نکال لیا گیا تاہم حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ 40سے زائدگھنٹے گزرنے کے بعد اب ملبے تلے دبے افراد کے زندہ بچ جانے کی امیدیں بہت کم ہیں،مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین کی ہے جب کہ ہلاک ہونے والوں میں 17 بچے بھی شامل ہیں،70 سے زائد زخمی افراد کو اسپتال میں طبی امداد دی جارہی جس میں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ممبئی میں ایک 7منزلہ عمارت گرگئی تھی، جس کی پہلی چار منزليں رہائشی فليٹ اور دفاتر كے طور پرزير استعمال تھيں جبکہ عمارت ميں 4 مزيد منزلوں كا اضافہ كيا جارہا تھا جن ميں سے 3 مكمل ہوچکی تھيں۔
Load Next Story