
بھارتی ریاست بہار کے شہر پٹنہ کا جوان بھکاری، پپو کمار کئی برسوں سے سڑکوں پر بھیک مانگ کر اتنا امیر ہوچکا کہ اس کے بینک اکاؤنٹس میں نہ صرف پانچ لاکھ روپے موجود ہیں بلکہ وہ تقریباً ایک کروڑ 25 لاکھ روپے مالیت کی جائیداد کا بھی مالک ہے۔ 33 سالہ پپو کمار نے مقامی تاجروں کو بھاری شرح سود پر دس لاکھ روپے کا قرض بھی دے رکھا ہے۔ اتنا مالدار ہونے کے باوجود وہ گداگری کا پیشہ نہیں چھوڑنا چاہتا۔
پپو شروع سے ہی بھکاری نہیں تھا، وہ انجینئر بننا چاہتا تھا لیکن ایک حادثے کے باعث جزوی طور پر مفلوج ہوگیا۔ حادثے کے بعد والد بھی چل بسے ۔اس کے بعد خاندان کے دیگر افراد نے اس سے لاتعلقی کا اظہار کردیا۔ایسی صورتحال میں پپو کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا کہ وہ بھیک مانگ کر اپنا گزر بسر کرے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔