نواز شریف، شہباز شریف اور عمران خان کے خلاف اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے ہیں۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 68 پر نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض کیا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نے سابق آمر پرویز مشرف کے ساتھ معاہدہ کیا اور قوم سے اس حقیقت کو چھپایا جس کی وجہ سے نواز شریف آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے، ریٹرننگ افسر اعظم رانا نے اعتراض مسترد کرتے ہوئے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 لاہور اور سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 247 جام پور سے بھی کاغذات نامزدگی کو منظور کرلیا گیا ہے۔