اسحاق ڈارضمنی ریفرنس میں صدرنیشنل بینک کی درخواست مسترد

درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا


ویب ڈیسک March 20, 2018
 تحریری فیصلہ ملنے کے بعد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے، وکیل سعید احمد: فوٹو: فائل۔

سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس میں صدرنیشنل بینک کی ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران صدرنیشنل بینک سعید احمد کی جانب سے ضمنی ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پیش کی گئی جوجج محمد بشیر نے مسترد کردی۔ درخواست خارج کرنے کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

وکیل سعید احمد کا اس متعلق کہنا تھا کہ تحریری فیصلہ ملنے کے بعد ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ نیب نے اسحاق ڈارکے خلاف ضمنی ریفرنس دائرکیا تھا جس میں چارملزمان جبکہ 10 سے زائد نئے گواہوں کو شامل کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔