نوشکی الیکشن کمیشن کے دفتر پر دستی بم حملہ2افرادزخمی

الیکشن کمیشن کے دفتر پر اس وقت دستی بم حملہ کیا گیا جب دفتر میں انتخابی امور سر انجام دیئے جارہے تھے۔


ویب ڈیسک April 06, 2013
دستی بم حملے میں زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو فائل

الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر پر دستی بم حملے کے نتیجے میں دو افراد زخمی جبکہ ایک گاڑی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضلعی دفتر پر اس وقت دستی بم حملہ کیا گیا جب دفتر میں انتخابی امور سر انجام دیئے جارہے تھے، حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں افراد کو طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے، اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہے۔


واقعے کے بعد پولیس اور ایف سی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی گرفتاری کے لئے کارروائی شروع کردی ہے۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں