کراچی میں اوپن لیٹرپرگاڑی یاموٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف کارروائی کافیصلہ

موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے مالکان 18اپریل تک انہیں اپنے نام کرالیں جس کے بعد کارروائی ہوگی، کراچی پولیس


ویب ڈیسک April 06, 2013
اوپن لیٹرپرگاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے.فوٹو: فائل

کراچی میں 18 اپریل کے بعد اوپن لیٹرپرگاڑی یاموٹرسائیکل چلانےوالوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ایس ایس پی عمران شوکت نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اوپن لیٹرپرگاڑی یا موٹرسائیکل چلانے والوں کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موٹرسائیکل اور گاڑیوں کے مالکان 18اپریل تک انہیں اپنے نام کرالیں بصورت دیگر 18اپریل کے بعد اوپن لیٹروالے گاڑی مالکان کےخلاف کارروائی کارروائی کی جائے گی۔

عمران شوکت نے کہا کہ ضلع شرقی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 20 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرکےان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا ہے، ملزمان قتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور بھتے سمیت دیگر مجرمانہ وارداتوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہا پولیس نے پہلوان گوٹھ اور شانتی نگر میں نوگو ایریا ختم کرکے پولیس چوکی قائم کردی جبکہ پی آئی بی کالونی کے صرف 5فیصد علاقے میں پولیس کو مزاحمت کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں