موبائل فون پر کم از کم 500 روپے کسٹم ڈیوٹی اور انکم ٹیکس 5 فیصد کردیا گیا

10ہزار روپے مالیت تک کے موبائل فونز پر 500 جبکہ اس سے زائد قیمت کے فونز پر 1000 روپے کسٹم ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے۔

سیل فون کی درآمد پر انکم ٹیکس بھی ایک سے بڑھا کر 5 فیصد کردیا گیا ہے. فوٹو: فائل

حکومت نے موبائل فون پر کم از کم 500 روپے کسٹم ڈیوٹی اور انکم ٹیکس کی شرح ایک فیصد سے بڑھا کر 5 فیصد کرنے کا اعلان کیا ہے۔


وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق 10 ہزار روپے مالیت تک کے موبائل فونز پر 500 جبکہ اس سے زائد قیمت کے موبائل فونز پر 1000 روپے کسٹم ڈیوٹی عائد کردی گئی ہے، سیل فون کی درآمد پر انکم ٹیکس بھی ایک سے بڑھا کر 5 فیصد کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب موبائل فون پر کسٹم ڈیوٹی اور انکم ٹیکس میں اضافے پر اس کاروبار سے وابستہ تاجرں نے شدید احتجاج کیا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے موبائل فون کی اسمگلنگ کا رجحان بڑھے گا۔
Load Next Story