ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی وصولی کا عمل مکمل ہوگیا الیکشن کمیشن

قومی اسمبلی کےلیے7364 جبکہ صوبائی اسمبلیوں کےلیے 16730کاغذات نامزدگی ملےہیں،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک April 06, 2013
انتخابات میں جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کی تعداد 24 ہزار 94 ہے جبکہ 2008 میں ان کی تعداد 15 ہزار تھی۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کو 24ہزار94کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن میں سے 20 ہزار 743 کی ابتدائی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی ہے۔


الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک بھر سے کاغذات نامزدگی کی وصولی مکمل ہوگئی ہے،موجودہ انتخابات میں ملک کی تاریخ میں سب سے زیادہ کاغذات نامزدگی موصول ہوئے ہیں جن کی تعداد 24 ہزار 94 ہے جبکہ 2008 میں موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی کی تعداد 15 ہزار تھی۔


الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ موصول ہونے والے کاغذات نامزددگی میں سے قومی اسمبلی کےلیے7ہزار364، پنجاب اسمبلی کےلیے8 ہزار370، سندھ اسمبلی کے لیے 4ہزار389، خیبرپختونخوااسمبلی کے لیے2 ہزار522 جبکہ بلوچستان اسمبلی کے لیےایک ہزار449کاغذات نامزدگی موصول ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |