عدالت اسناد کی تصدیق میں تاخیر پرچیرمین ایچ ای سی سے وضاحت طلب کرے چوہدری نثار

اسناد کی تصدیق کیلیے ہائرایجوکیشن کمیشن سے رابطہ کیا لیکن کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں ٹال مٹول کی گئی، چوہدری نثٓار

ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے 189 ارکان کی فہرست میں صدر آصف زرداری کے ایما پر میرا نام شامل کیا گیا، چوہدری نثار فوٹو: فائل

سابق اپوزیشن لیڈر چوہدری نثارعلی خان نے تصدیق ہونے والے تعلیمی اسناد کے سرٹیفکیٹس کی نقول سپریم کورٹ میں جمع کرا کر عدالت عظمیٰ سے درخواست کی ہے کہ تاخیری حربے استعمال کرنے پر چیئرمین ایچ ای سی سے وضاحت طلب کی جائے.


چوہدری نثارعلی خان نے تعلیمی اسناد کے سرٹیفکیٹس ایڈووکیٹ اکرم شیخ کے ذریعے عدالت میں جمع کرائیں جس میں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اسناد کی تصدیق کے لیے باربار ہائر ایجوکیشن کمیشن سے رابطہ کیا لیکن ہر بار کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں ٹال مٹول کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈگریوں کی تصدیق نہ کرانے والے 189 ارکان کی فہرست میں صدر آصف زرداری کے ایما پر ان کا نام شامل کیا گیا اور چیئرمین ایچ ای سی جاوید لغاری نے اسناد کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ جاری کرنے میں بدنیتی سے کام لیا۔
Load Next Story